تاریخ شائع کریں2018 11 October گھنٹہ 14:27
خبر کا کوڈ : 367395

سمندری طوفان فلوریڈا کے ساحلی شہر سے ٹکرا گیا

فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بیشتر درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے
سمندری طوفان مائیکل ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی سے ٹکرا گیا جس نے پوری ریاست میں تباہی مچا دی۔
سمندری طوفان فلوریڈا کے ساحلی شہر سے ٹکرا گیا
سمندری طوفان مائیکل ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی سے ٹکرا گیا جس نے پوری ریاست میں تباہی مچا دی۔

فلوریڈا کے ساحلی علاقوں میں بیشتر درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ بجلی اور موصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا، تعلیمی ادارے، دفاتر اور کئی ایئرپورٹس بھی بند کر دیے گئے۔

طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جب کہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔ طوفان سے ایک شخص ہلاک، کئی زخمی جبکہ امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں اور ریاست میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ادھر امریکی حکام نے ریاست فلوریڈا میں 5 لاکھ افراد کو فوری علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ حکام کے مطابق طوفان سے سمندری لہریں 14 فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں جبکہ سمندری طوفان سے صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ اس کے علاوہ فلوریڈا میں سمندری طوفان پر جورجیا اور الابامہ میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مائیکل امریکا کی 50 سالہ تاریخ کا بدترین سمندر طوفان ہے اور مائیکل طوفان سے اب تک 14 افراد ہلاک ہو چکے۔
https://taghribnews.com/vdccomq1p2bqe18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ