تاریخ شائع کریں۱۹ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۴:۲۰
خبر کا کوڈ : 367392

ایران کے دائر کردہ کیس کی سماعت اکتوبر تک جاری رہے گی

امریکہ کے خلاف ایران کے دائر کردہ کیس کی سماعت بارہ اکتوبر تک جاری رہے گی
ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کی جانب سے معین کردہ وقت کے مطابق بدھ کے روز امریکہ کے خلاف اپیل کے سلسلے میں ایران کی جانب سے دلائل پورے کئے جا رہے ہیں۔
ایران کے دائر کردہ کیس کی سماعت اکتوبر تک جاری رہے گی
ایران کے اثاثے منجمد اور ایران کے مرکزی بینک کے خلاف غیر قانونی پابندیاں عائد کرنے پر ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں امریکہ کے خلاف ایران کے دائر کردہ کیس کی سماعت بارہ اکتوبر تک جاری رہے گی۔

ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کی جانب سے معین کردہ وقت کے مطابق بدھ کے روز امریکہ کے خلاف اپیل کے سلسلے میں ایران کی جانب سے دلائل پورے کئے جا رہے ہیں۔

جمعرات اور جمعے کو ایران اور امریکہ کی جانب سے الگ الگ اپنا اپنا نقطہ نظر بھی پیش کیا جانا ہے۔

اس سے قبل پیر کے روز امریکہ نے اس کیس کے تعلق سے ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کے دائرہ اختیار اعتراض کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں ایران کی جانب سے دائر کردہ کیس کی سماعت کے دوران ایران کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت جیسے بے بنیاد الزامات کا مسئلہ اٹھا کر عدالت کی کارروائی میں رخنہ اندازی کی کوشش کر رہا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس