جامعہ روحانیت مبارز کے رکن " حجت الاسلام و المسلمین حسین ابراہیمی" نے کہا
وحدت کانفرنس کی علمبرداری ایک اعزاز ہے اور اس اعزاز کو ہمیں ہاتھ سے جانے دینا نہیں چاہیے اور یہ علمبرداری انقلاب اسلامی کے لیے بھی مفید اور تقویت بخش ہے۔
شیئرینگ :
ہر قیمت پر وحدت ایجاد کی جانے چاہیے
جامعہ روحانیت مبارز کے رکن " حجت الاسلام و المسلمین حسین ابراہیمی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، میں اس بات کا معتقد ہو کہ وحدت کانفرنس کی علمبرداری ایک اعزاز ہے اور اس اعزاز کو ہمیں ہاتھ سے جانے دینا نہیں چاہیے اور یہ علمبرداری انقلاب اسلامی کے لیے بھی مفید اور تقویت بخش ہے۔
انہوں نے کہا ایران ابتدا سے ہی وحدت کا علمبردار تھا اور ہمیشہ ہی ایران کی یہ پالیسی دشمن کو ناگوار گذری ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمیشہ مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کر کے اپنے مقاصد کو حاصل کرنا چاہتا ہے۔
اہمیت اس بات کی ہے کہ اس کانفرنس سے کیا نتایج حاصل ہورہے ہیں اگر یہ کانفرنس مسلمانواں میں وحدت اور اخوت کا باعث ہے تو ہر قسم کے اخراجات کو انجام دینے سے گریذ نہیں کرنا چاہیے اور جتنا بھی اس عمل کے لیے خرچ کیا جائے کم ہے،کیوںکہ اگر منافع کا احتمال زیادہ ہو تو سرمایہ کاری کرنے میں عقلٓمند انسان گریذ نہیں کرتا۔