تاریخ شائع کریں۱۸ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۷:۲۵
خبر کا کوڈ : 367200

حکومت روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کی تحقیقات نہیں چاہتی

میانمار کی عسکری قیادت کو عالمی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی سفیر برائے انسانی حقوق ینگہی لی نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کے مرتکب میانمار کی عسکری قیادت کو عالمی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
حکومت روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کی تحقیقات نہیں چاہتی
اقوام متحدہ کی سفیر برائے انسانی حقوق ینگہی لی نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کے مرتکب میانمار کی عسکری قیادت کو عالمی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کی تحقیقات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن نے مطالبہ کیا کہ میانمار حکومت کی اعلیٰ قیادت سے نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے جرم میں تحقیقات کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست راخین میں میانمار حکومت نے روہنگیا مسلمانوں پر بدترین مظالم کئے جن کے نتیجے میں 7 لاکھ 20 ہزار افراد کو پڑوسی ملک بنگلہ دیش ہجرت کرنا پڑی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں میانمار حکومت نے سفیر برائے انسانی حقوق ینگہی لی کو ملک میں داخلے سے روک دیا تھا۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس