QR codeQR code

پاکستان چین سے 48 ڈرونز طیارے خریدے گا

فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے چین سے 48 مسلح ڈرونز خریدے گا

10 Oct 2018 گھنٹہ 14:46

پاکستان چین سے 48 مسلح ڈرونز خریدے گا۔ ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ڈرونز کی خریداری کا یہ اب تک سب سے بڑا سودا ہے تاہم اس کی لاگت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔


پاکستان اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے چین سے 48 مسلح ڈرونز خریدے گا۔

چینی سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان چین سے 48 مسلح ڈرونز خریدے گا۔ ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ڈرونز کی خریداری کا یہ اب تک سب سے بڑا سودا ہے تاہم اس کی لاگت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

چینی کمپنی شینگ ڈو ائیرکرافٹ انڈسٹریل کمپنی کے تیار کردہ ’ونگ لونگ 2 ڈرون‘ کو جاسوسی اور میزائل حملوں دونوں کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ ڈرون 480 کلوگرام بارود کے ساتھ 20 گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چینی عسکری ماہر سونگ ژہونگ پنگ کا کہنا ہے کہ 48 مسلح ڈرونز کی فروخت چین کی جانب سے اپنی نوعیت کا اب تک کا سب سے بڑا سودا ہوگا۔

پاک چین ڈیل کی خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ہندوستان نے روس سے جدید ایس 400 دفاعی میزائل نظام خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 367085

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/367085/پاکستان-چین-سے-48-ڈرونز-طیارے-خریدے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com