تاریخ شائع کریں۱۷ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۷:۵۸
خبر کا کوڈ : 366735

سعودی فوج کے تین ڈرون یمنی فوج نے مار گرائے

یمنی فورسز نے سعودی عرب کی فوج کے تین جاسوس طیاروں کو تباہ کردیا
یمنی فورسز نے سعودی عرب کی فوج کے تین جاسوس طیاروں کو تباہ کرتے ہوئے سعودی عرب کی فوج پر کاری ضربیں وارد کی ہیں۔
سعودی فوج کے تین ڈرون یمنی فوج نے مار گرائے
یمنی فورسز نے سعودی عرب کی فوج کے تین جاسوس طیاروں کو تباہ کرتے ہوئے سعودی عرب کی فوج پر کاری ضربیں وارد کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی فوج کے تین جاسوس طیاروں کو تباہ کرتے ہوئے سعودی عرب کی فوج پر کاری ضربیں وارد کی ہیں۔ یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے جنوب میں کئی سعودی دیہاتوں پر قبضہ کرلیا ہے اور جیزان میں کئی حفاظتی ٹاوروں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ یمنی فوج کے بیان کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کی فوج پر کاری ضرب لگاتے ہوئے ایم بی سی اور الرقعہ برجوں سمیت القنبورہ اور القیمہ دیہاتوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ یمنی فوج کے مطابق یمنی فوج نے الضبیرہ اور العمدان دیہاتوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے اور اس کارروائی کے دوران سعودی عرب کے تین جاسوس طیاروں کو بھی سرنگوں کردیا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس