QR codeQR code

مائیک پومپیو کی چینی ہم منصب سے ملاقات کشیدگی برقرار

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کا دورہ کیا ہے

9 Oct 2018 گھنٹہ 17:29

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کا دورہ کیا ہے، بیجنگ میں انہوں نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں طرف سے سرد جملوں کا تبادلہ ہوا۔


امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کا دورہ کیا ہے، بیجنگ میں انہوں نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں طرف سے سرد جملوں کا تبادلہ ہوا۔

امریکی وزیر خارجہ کا دورہ چین بھی دونوں ملکوں کے تعلقات میں سرد مہری کو کم نہ کر سکا، مذاکرات کی میز پر بھی امریکی اور چینی وزرائے خارجہ میں کشیدگی برقرار رہی، ایک دوسرے کو دو طرفہ تعلقات میں سردمہری کا ذمہ دار قرار دیتے رہے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا نے تجارتی جنگ اور تائیوان کا ایشو چھیڑ کر اچھا نہیں کیا جبکہ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جن ایشوز کی بات کر رہے ہیں اس میں ہمارے درمیان واضح اختلافات موجود ہیں۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تائیوان کے معاملے پر امریکہ کے اقدامات چینی حقوق کو متاثر کر رہے ہیں اور امریکہ چین کی داخلی اور خارجہ پالیسیوں پر بے بنیاد اعترضات کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 366721

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/366721/مائیک-پومپیو-کی-چینی-ہم-منصب-سے-ملاقات-کشیدگی-برقرار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com