تاریخ شائع کریں2018 9 October گھنٹہ 17:10
خبر کا کوڈ : 366714

پاکستان اور ترکی نے آئی ایم ایف سے متعلق اپنی پالیسی کا علان کردیا

پاکستان کی حکومت نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
پاکستان کی حکومت نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ترکی نے کہا ہے کہ اس نے ہمیشہ کے لئے آئی ایم ایف کے باب کو بند کردیا ہے۔
پاکستان اور ترکی نے آئی ایم ایف سے متعلق اپنی پالیسی کا علان کردیا
پاکستان کی حکومت نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ترکی نے کہا ہے کہ اس نے ہمیشہ کے لئے آئی ایم ایف کے باب کو بند کردیا ہے۔

پاکستان کےوزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک جس طرح کے معاشی حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، معاشی بحالی آسان نہیں ایک مشکل چیلنج  ہے، عوام کو اس بات کا ادراک ہے کہ گزشتہ حکومت کیسے معاشی حالات چھوڑ کرگئی تھی، جیسے ہی ہم نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو ترجیحی بنیاد پر فیصلہ کیا کہ ہمیں اس بحران سے نکلنے کے لیے بہترین راستہ اختیار کرنا ہے اور ایک سے زائد متبادل ذرائع تلاش کرنے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی حکمراں جماعت پی ٹی آئی حکومت میں آنے سے قبل کہتی رہی کہ وہ آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لے گی۔

دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی نے آئی ایم ایف سے قرضے کا رجسٹر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوغان نے اپنی جماعت کے 27 ویں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کا اقتصادی اشاریہ بہت سے ممالک سے زیادہ اچھی سطح پر ہے اس لیے عالمی مالیاتی فنڈز کے کھاتے کا رجسٹرہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcgq39wtak93u4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ