QR codeQR code

ڈاکٹر علی لاریجانی یوریشیا اقتصادی یونین کے اجلاس میں شرکت

یران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی ترکی کے شہر انتالیا پہنچے گئے

9 Oct 2018 گھنٹہ 13:47

ترکی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اپنی شرکت کا مقصد علاقائی ملکوں کے درمیان تعلقات اور تجارتی لین دین کے عمل کو فروغ دینا قرار دیا ہے۔


ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی، یوریشیا اقتصادی یونین کے رکن ملکوں کے تیسرے پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لئے ایک وفد کے ہمراہ ترکی کے شہر انتالیا پہنچے ہیں۔

انھوں نے ترکی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اپنی شرکت کا مقصد علاقائی ملکوں کے درمیان تعلقات اور تجارتی لین دین کے عمل کو فروغ دینا قرار دیا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی، انتالیا اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ ترکی اور اس اجلاس میں شریک مختلف دیگر ملکوں کے پارلیمانی اسپیکروں سے ملاقات بھی کریں گے۔

یوریشیا کے رکن ملکوں کا تیسرا پارلیمانی اجلاس منگل کو ترکی کے پارلیمانی اسپیکر کی تقریر سے شروع ہو گا۔ اس اجلاس میں یورپ و ایشیا کے سترہ ملکوں کے پارلیمانی حکام شرکت کر رہے ہیں۔

اس سے قبل یوریشیا کا پارلیمانی اجلاس جنوبی کوریا اور روس میں منعقد ہو چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 366520

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/366520/ڈاکٹر-علی-لاریجانی-یوریشیا-اقتصادی-یونین-کے-اجلاس-میں-شرکت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com