تاریخ شائع کریں۱۶ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۸:۰۶
خبر کا کوڈ : 366302

طالبان نے حملہ کرکے پولیس چیف سمیت 17 اہلکاروں کو ہلاک کردیا

طالبان نے صوبے میدان واردک میں حملہ کرکے ضلعی پولیس چیف سمیت 17 اہلکاروں کو ہلاک کردیا
طالبان نے تحصیل سعید آباد پر قبضے کے لیے بڑے پیمانے پر حملہ کیا جس میں ان کو ناکامی ہوئی تاہم حملے میں پولیس چیف سمیت ان کے 17 گارڈ ہلاک جبکہ 7 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
طالبان نے حملہ کرکے  پولیس چیف سمیت 17 اہلکاروں کو ہلاک کردیا
افغانستان میں طالبان نے صوبے میدان واردک میں حملہ کرکے ضلعی پولیس چیف سمیت 17 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان نے صوبے میدان واردک میں حملہ کرکے ضلعی پولیس چیف سمیت 17 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ڈپٹی ترجمان کے مطابق طالبان نے تحصیل سعید آباد پر قبضے کے لیے بڑے پیمانے پر حملہ کیا جس میں ان کو ناکامی ہوئی تاہم حملے میں پولیس چیف سمیت ان کے 17 گارڈ ہلاک جبکہ 7 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب طالبان نے ہائی وے شاہراہ کے پل کو تباہ کرکے گاڑیوں کے لیے آمد و رفت کا زمینی راستہ بند کردیا جس کے بعد دارالحکومت سے دیگر تینوں صوبوں کا راستہ منقطع ہو گیا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس