تاریخ شائع کریں2018 8 October گھنٹہ 15:04
خبر کا کوڈ : 366205

انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ منظرعام پر آگئے

کئی دن سے لاپتہ رہنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
چین سے تعلق رکھنے والے انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ وائی نے کئی دن سے لاپتہ رہنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ منظرعام پر آگئے
چین سے تعلق رکھنے والے انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگ وائی نے کئی دن سے لاپتہ رہنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

مینگ ہونگ وائی چینی پولیس کے متعدد اعلیٰ عہدوں پر فائز رہنے کے بعد انٹرپول کے سربراہ منتخب ہوئے تھے، اس کے بعد وہ ستمبر کے آخر میں چین گئے تھے جہاں سے ان کے لاپتہ ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں جس کے بعد چینی حکام نے اعلان کیا کہ انہیں بعض معاملات پر بازپرس کے لیے چین میں روکا گیا تھا لیکن اب وائی نے اپنا استعفیٰ پیرس بھجوادیا ہے جہاں انٹرپول کا صدردفتر واقع ہے۔

اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے انٹرپول ترجمان نے کہا ہے کہ میگ ہونگ کا استعفیٰ فوری طور پر قبول کرلیا گیا ہے۔

مینگ ہونگ وائی اس سے قبل چین میں پبلک سیکیورٹی محکمے کے نائب صدر بھی رہ چکے ہیں جب کہ وہ پولیس، قانون سازی اور بین الاقوامی قانون کا 40 سالہ تجربہ بھی رکھتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbg0bfsrhb05p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ