تاریخ شائع کریں2018 8 October گھنٹہ 14:17
خبر کا کوڈ : 366155

اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے علحیدگی کا ایک بار پھر مطالبہ

ہزاروں اسکاٹش شہریوں نے برطانیہ سے آزادی کے مطالبے کے حق میں مظاہرے
شریک لوگوں کی تعداد بیس ہزار سے زائد بتائی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے عوام حالیہ مہینوں کے دوران کئی بار آزادی کے لیے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے علحیدگی کا ایک بار پھر مطالبہ
ہزاروں اسکاٹش شہریوں نے برطانیہ سے آزادی کے مطالبے کے حق میں مظاہرے کئے ہیں۔

 مقامی ذرائع نے مظاہرے میں شریک لوگوں کی تعداد بیس ہزار سے زائد بتائی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے عوام حالیہ مہینوں کے دوران کئی بار آزادی کے لیے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
 اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا اسٹرجن نے کہا ہے کہ بریگزٹ معاہدہ سامنے آنے کی صورت میں وہ برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کا منصوبہ پیش کریں گی۔
 سن دو ہزار سولہ میں برطانیہ میں یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کے بعد سے اسکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے آزادی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔
 اسکاٹ لینڈ کے عوام کی اکثریت نے بریگزٹ کی مخالفت میں ووٹ دیئے تھے اور وہ یورپی یونین میں باقی رہنا چاہتے ہیں۔  
https://taghribnews.com/vdcftvdmtw6dvya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ