QR codeQR code

ایرانی پارلیمنٹ میں سی ایف ٹی کی حمایت میں ووٹ

سی ایف ٹی میں ایران کی شمولیت کے بل کی منظوری دے دی ہے۔

7 Oct 2018 گھنٹہ 16:31

ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے عالمی معاہدے سی ایف ٹی میں ایران کی شمولیت کے بل کی منظوری دے دی ہے۔


ایرانی پارلیمنٹ میں اتوار کے روز ہونے والی رائے شماری میں ایک سو بیس ارکان نے سی ایف ٹی میں شمولیت کے بل کی مخالفت میں اور ایک سو تینتالیس نے حق میں ووٹ دیئے۔  
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس آن منی لانڈرنگ ایک عالمی ادارہ ہے جو جی- سیون ممالک کی درخواست پر انیس سو نواسی میں بنایا گیا ہے۔
اس ادارے کا مقصد ان ممالک پر نظر رکھنا اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنا ہے جو دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں میں تعاون نہیں کرتے اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیئے گئے دہشت گردوں کے ساتھ مالی تعاون کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 365828

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/365828/ایرانی-پارلیمنٹ-میں-سی-ایف-ٹی-کی-حمایت-ووٹ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com