تاریخ شائع کریں2018 7 October گھنٹہ 16:03
خبر کا کوڈ : 365801

قطر سعودی عرب اور اس کے اتحادییوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا

قطر نے سعودی عرب کے ناپاک اور معاندانہ عزائم کو بر وقت ناکام بنادیا
قطر کے بادشاہ نے کہا ہے کہ قطر سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک بحرین، امارات اور مصر کے ساتھ بحران کے بعد مزید طاقتور اور مضبوط ہوگیا ہے۔
قطر سعودی عرب اور اس کے اتحادییوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا
قطر کے بادشاہ نے کہا ہے کہ قطر سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک بحرین، امارات اور مصر کے ساتھ بحران کے بعد مزید طاقتور اور مضبوط ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے  ارجنٹائن میں کہا ہے کہ بہت سے ممالک کو چیلنجوں کا سامنا ہے جن میں قطر بھی شامل ہے۔ قطر کو علاقائی چیلنجوں کا سامنا ہے لیکن قطر دشوار مرحلے سے عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر نے سعودی عرب کے ناپاک اور معاندانہ عزائم کو بر وقت ناکام بنادیا۔

واضح رہے کہ بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر نے 5 جون 2017 کو قطر پر انتہا پسندوں کی حمایت اور دہشت گردی کی معاونت کا الزام عائد کرکے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے جس کے بعد قطر اور سعودی عرب کے تعلقات کشیدہ ہو گئے اور قطر نے سعودی عرب کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سعودی عرب کے سامنے نہ جھکنے کا اعلان کیا اور سعودی عرب سے اپنے تعلقات منقطع کئے ۔
https://taghribnews.com/vdccxpq1s2bqe48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ