QR codeQR code

افغان فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپیں 65 ہلاک

افغانستان کے 15 صوبوں میں جاری آپریشن کے دوران 65دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

7 Oct 2018 گھنٹہ 15:59

افغان فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف 15 افغان صوبوں میں زمینی اور فضائی کارروائیاں کی ہیں جس میں دشمن کے ٹھکانوں اور اسلحے کے گودام کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔


افغانستان کے 15 صوبوں میں جاری آپریشن کے دوران 65دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف 15 افغان صوبوں میں زمینی اور فضائی کارروائیاں کی ہیں، یہ کارروائیاں کنڑ، ہلمند، بغلان، قندھار، ننگرہار، ہرات، غزنی، بدخشاں، ارزگان، نمروز، پکتیا، فریاب، خوست، سرائے پل اور لوگر میں کی گئیں، صوبہ فراہ میں دشمن کے ٹھکانوں اور اسلحے کے گودام کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب دارالحکومت کابل میں ہوئے 2 بم حملوں کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے، دھماکوں میں 6 پولیس اہلکاروں کے علاوہ 3 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پہلا بم سڑک کنارے نصب تھا اور اس وقت پھٹا جب وہاں سے ایک فوجی گاڑی گزری اور دوسرا بم اس وقت پھٹا جب چھپے ہوئے دہشتگردوں نے فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا، زخمیوں میں کابل پولیس کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے غزنی شہر کے قریب کئی پلوں کو تباہ کردیا ہے، افغان فوج اور طالبان میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 365798

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/365798/افغان-فوج-اور-طالبان-کے-درمیان-جھڑپیں-65-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com