تاریخ شائع کریں2018 7 October گھنٹہ 15:47
خبر کا کوڈ : 365788

انٹرپول پولیس کے سربراہ کا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جاسکا

مینگ ہونگوی 25 ستمبر سے لاپتہ ہوگئے ہیں جن کا ابھی تک سراغ نہیں ملا ہے۔
انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگوی 25 ستمبر کو فرانس کے شہر لیون میں اپنے ہیڈ آفس سے چین کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ 25 ستمبر سے اب تک اہل خانہ سمیت کسی سے بھی مینگ ہونگوی کا رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔
انٹرپول پولیس کے سربراہ کا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جاسکا
دورہ چین کے لیے جانے والے انٹرپول پولیس کے سربراہ مینگ ہونگوی 25 ستمبر سے لاپتہ ہوگئے ہیں جن کا ابھی تک سراغ نہیں ملا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرپول کے سربراہ مینگ ہونگوی 25 ستمبر کو فرانس کے شہر لیون میں اپنے ہیڈ آفس سے چین کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ 25 ستمبر سے اب تک اہل خانہ سمیت کسی سے بھی مینگ ہونگوی کا رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔

انٹرپول کے صدر مینگ ہونگوی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی گمشدگی سے متعلق لیون پولیس کو شکایت درج کرائی تھی۔ تاہم فرانسسی حکام کا کہنا ہے کہ سفری دستاویزات سے واضح ہوجاتا ہے کہ مینگ ہونگوی فرانس سے روانہ ہوگئے تھے۔

دوسری جانب انٹرپول کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرپول اپنے سربراہ کی گمشدگی سے واقف ہے۔ یہ فرانس اور چین کی حکومت کے درمیان معاملہ ہے جس میں انٹرپول کے جنرل سیکرٹری جیورگین اسٹاک کی لمحہ بہ لمحہ معاونت شامل ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والے مینگ ہونگوی نے نومبر 2016 میں انٹرنیشنل پولیس ایجنسی کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ وہ چین کی برسر اقتدار جماعت کمیونسٹ پارٹی کے سینیئر رہنما اور چین کے وزیر برائے عوامی تحفظ بھی رہے۔ وہ سیاست دان ہونے کے علاوہ ایک پولیس افسر بھی تھے جنہوں نے جرائم، انصاف اور پولیس کے شعبوں میں 40 سال گزارے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcg7n9w7ak93u4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ