تاریخ شائع کریں2018 7 October گھنٹہ 15:31
خبر کا کوڈ : 365785

سعودی عرب میں قید صحافی کی رہائی کے لیے لندن میں احتجاج

آل سعود حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی کی حمایت میں مظاہرہ
برطانوی قانون دانوں اور سول سوسائیٹی کے کارکنوں نے لندن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے جمع ہو کر آل سعود حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔
سعودی عرب میں قید صحافی کی رہائی کے لیے لندن میں احتجاج
برطانوی قانون دانوں اور سول سوسائیٹی کے کارکنوں نے لندن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے جمع ہو کر آل سعود حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے احتجاج کرنے والے مظاہرین نے گرفتار شدہ صحافی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور اقوام متحدہ اور مغربی حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس صحافی کو رہا کرانے کے لئے سعودی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

اجتماع میں موجود ایک وکیل بین کیٹ نے کہا کہ اس صحافی کو اغوا کئے جانے کا کیس یورپی عدالتوں میں منتقل کئے جانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ ان کو ایذا رسانی سے محفوظ کیا جا سکے۔

سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے اس صحافی کو دو اکتوبر کو ترکی میں سعودی عرب کے سفارت خانے سے رجوع کرنے کے بعد اغوا کر لیا گیا۔

اس صحافی کا نام سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس صحافی کو ان کی ہدایات پر ہی اغوا کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdjk0skyt0956.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ