تاریخ شائع کریں2018 6 October گھنٹہ 17:47
خبر کا کوڈ : 365535

جنوبی کوریا کے سابق صدر کو کرپشن کے الزام میں 15 سال قید

جنوبی کوریا کے سابق صدر لی میونگ بک کو کرپشن کے الزام میں 15 سال قید
جنوبی کوریا کے سابق صدر لی میونگ بک کو کرپشن کے الزام میں 15 سال قید اور 13 ارب وون جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
جنوبی کوریا کے سابق صدر کو کرپشن کے الزام میں 15 سال قید
جنوبی کوریا کے سابق صدر لی میونگ بک کو کرپشن کے الزام میں 15 سال قید اور 13 ارب وون جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی ضلعی عدالت میں سابق صدر لی میونگ بک پر عائد کرپشن کے الزامات کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق صدر لی میونگ بک طبیعت کی ناسازی کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تھے۔

فریقین کی دلائل سننے کے بعد عدالت نے سابق صدر کی غیرموجودگی میں فیصلہ سناتے ہوئے لی میونگ بک کو مجرم قراردیا اور 15 سال قید کی سزا سنادی۔ سابق صدر کو 13 بلین وون ( 1 ارب 41 کروڑ 66 لاکھ 75 ہزار اور 416 پاکستانی روپے ) جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

مقامی عدالت کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سابق صدر لی میونگ بک نے الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ کے چیئرمین سے معافی کے عوض اربوں وون بطور رشوت وصول کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دوسری جانب سام سنگ کی انتظامیہ نے سابق صدر کو رقم کی فراہمی سے انکار کیا جبکہ 2008 سے 2013 تک صدر کے عہدے پر فائز رہنے والے سابق صدر لی میونگ بک نے بھی اپنے خلاف دائر کرپشن کے مقدمات کو سیاسی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لی میونگ بک کی پیش رو سابق صدر پارک گُن کو بھی کرپشن کے الزام میں 33 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgwn9wnak93n4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ