QR codeQR code

قندہار میں فضائی بمباری کے باعث 3 ہلاک

افغانستان کے صوبے قندہار میں فضائی بمباری 3 خواتین اور ایک کم سن بچہ جاں بحق

6 Oct 2018 گھنٹہ 14:50

افغانستان کے صوبے قندہار میں فضائی بمباری کے باعث 3 خواتین اور ایک کم سن بچہ جاں بحق ہوگئے جب کہ 8 طالبان بھی مارے گئے۔


افغانستان کے صوبے قندہار میں فضائی بمباری کے باعث 3 خواتین اور ایک کم سن بچہ جاں بحق ہوگئے جب کہ 8 طالبان بھی مارے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندہار کے ضلع معروف میں طالبان نے پولیس کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس پر پولیس نے افغان فضائیہ سے مدد طلب کی۔ فضائی کارروائی میں طالبان جنگجوؤں کے ساتھ معصوم شہریوں کی بھی ہلاکتیں ہوئیں۔

افغان فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے پولیس چوکی پر حملہ آور طالبان دہشت گردوں کو نشانے بنانے کی کوشش کی تاہم اس دوران بمباری سے 3 خواتین اور ایک کم سن بچہ جاں بحق ہوگئے جب کہ 8 زخمیوں میں 7 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ فضائی کارروائی میں 8 طالبان بھی مارے گئے۔

گورنر قندہار کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان نے مقامی شہریوں کے گھروں میں پناہ لی تھی اور خواتین و بچوں کو ڈھال بنایا تھا۔ معصوم شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 365475

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/365475/قندہار-میں-فضائی-بمباری-کے-باعث-3-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com