تاریخ شائع کریں2018 6 October گھنٹہ 14:40
خبر کا کوڈ : 365473

صیہونی فوجی واپسی مارچ پر فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

صیہونی فوجی واپسی مارچ پر فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید
فلسطینی عوام کے اٹھائیسویں حق واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں تین فلسطینی شہید اور چار سو کے قریب دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

 غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز اٹھائیسویں حق واپسی مارچ کے دوران صہیونی فوجیوں نے کی فائرنگ میں تین فلسطینی شہید اور تین سو چھیتر زخمی ہوئے ہیں جن میں سات کی حالت نازک ہے۔
 فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دس خواتین اور تیس بچے بھی شامل ہیں۔
 تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک دو سو فلسطینی شہید اور اکیس ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
 فلسطینی عوام نے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔
 اس مارچ کا مقصد امریک سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور سات سال سے جاری غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔
اسرائیل نے فلسطنییوں کے اٹھائیسویں واپسی مارچ کے موقع پر غزہ ملنے والی مقبوضہ علاقوں کی سرحدوں پر بھاری تعداد میں فوجیوں کو تعینات کر کے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا تھا۔
 صہونی حکومت کی داخلی سیکورٹی سے متعلق خفیہ ادارے کی رپورٹوں کے بعد اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند روز میں غزہ سے ملنے والی سرحدوں پر مزید فوجی تعینات کیے جائیں گے جس کا مقصد واپسی مارچ کے شرکا کو کنٹرول لائن عبور کرنے سے روکنا ہے۔
 اسرائیل نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو غزہ کے اندر اور باہر رونما ہونے والے واقعات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchqmnxx23n-kd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ