تاریخ شائع کریں2018 5 October گھنٹہ 21:13
خبر کا کوڈ : 365262

ہندوستان روس سے جدید ترین میزائیل خریدے گا

ایر ڈیفنس سسٹم ایس چار سو کی خریداری کے سودے پر دستخط کر دیئے
ہندوستان نے امریکہ کی طرف سے پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر جمعے کو روس سے تقریباً چار سو کلو میٹر تک فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید ترین ایر ڈیفنس سسٹم ایس چار سو کی خریداری کے سودے پر دستخط کر دیئے۔
ہندوستان روس سے جدید ترین میزائیل خریدے گا
ہندوستان نے امریکہ کی طرف سے پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر جمعے کو روس سے تقریباً چار سو کلو میٹر تک فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید ترین ایر ڈیفنس سسٹم ایس چار سو کی خریداری کے سودے پر دستخط کر دیئے۔

ہندوستان کے دورے پر آئے روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان جمعے کو ہوئی وفد کی سطح پر مذاکرات میں اس سودے پر دستخط کئے گئے۔ ہندوستان تقریباً چالیس ہزار کروڑ روپے میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے ان غیر معمولی میزائیلوں کے پانچ اسکوارڈن خریدے گا۔

میزائیلوں کی سپلائی  دو سال کے اندر یعنی دو ہزار بیس تک شروع ہو جائے گی۔ یہ سودا امریکہ کی اس وارننگ کے باوجود کیا گیا ہے جس میں روس سے ہتھیار خریدنے پر اقتصادی پابندی عائد کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ ہندوستان نے وزیر دفاع اوروزیر خارجہ کی سطح پر امریکہ سے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ وہ روس سے ایس چار سو میزائل کے سودے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔اس نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ اس کے دہائیوں پرانے دفاعی تعلقات ہیں اور اس سے طویل عرصے سے دفاعی ساز وسامان خرید رہا ہے۔

امریکہ نے کہا تھا کہ وہ ہندوستان پر کاٹسا کے تحت اقتصادی پابندی عائد کرسکتا ہے۔ اس قانون میں التزام ہے کہ اگر کوئی بھی ملک روس، ایران یا شمالی کوریا سے ہتھیاروں کی خریداری کرتا ہے تو اسے امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
https://taghribnews.com/vdcd9k0sxyt09x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ