QR codeQR code

امریکہ کے ایلچی زلمے خلیل زادہ غیرسنجیدہ شخص ہیں

پاکستان کےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا

5 Oct 2018 گھنٹہ 20:08

ٹرمپ انتظامیہ کے افغانستان کے ہمسایہ ممالک سے متعلق مصالحتی معاملات کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد کو غیرسنجیدہ شخص قرار دیا ہے۔


پاکستان کےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹرمپ انتظامیہ کے افغانستان کے ہمسایہ ممالک سے متعلق مصالحتی معاملات کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد کو غیرسنجیدہ شخص قرار دیا ہے۔

پاکستان کےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن کے تھنک ٹینک امریکی انسٹیٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کے افغانستان کے ہمسایہ ممالک سے متعلق مصالحتی معاملات کے خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد سے پاکستانی رائے پر مزید سنجیدہ ہونے کا مطالبہ کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا میں خلیل زاد کی تعیناتی پر منفی رد عمل دیکھا گیا کیونکہ انہوں نے ماضی میں ایسے بیانات دیے ہیں جو پاکستان دوستانہ نہیں تھے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سفیر کا اس معاملے پر رائے دینا غیر معمولی ہے جہاں امریکا اور پاکستان تنازع کا شکار اپنے تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی سفیر کی حالیہ تعیناتی پر پاکستان میں تشویش پائی جاتی ہے جنہوں نے اس سے قبل امریکا سے پاکستان کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کو کہا تھا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق خلیل زاد پاکستان اور افغانستان کا دورہ شروع کر رہے ہیں جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عرب کا بھی دورہ کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ خلیل زاد کے ان دوروں کا مقصد، طالبان کو مذاکرات کی میز تک لانے کی کوشش کا حصہ ہے، یہ دورے ٹرمپ انتظامیہ کے افغان امن مرحلے میں تعاون اور شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے اس کی فوجی امداد بند کردی تھی۔


خبر کا کوڈ: 365256

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/365256/امریکہ-کے-ایلچی-زلمے-خلیل-زادہ-غیرسنجیدہ-شخص-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com