تاریخ شائع کریں2018 5 October گھنٹہ 16:58
خبر کا کوڈ : 365246

سامراجی ملکوں کی خود پسندی سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے

امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کی تذلیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے سامراجی ملکوں کی خود پسندی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے خطے کے ملکوں کو دوستی اور تعاون کی دعوت دی ہے۔
سامراجی ملکوں کی خود پسندی سے چھٹکارے کا وقت آگیا ہے
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے سامراجی ملکوں کی خود پسندی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے خطے کے ملکوں کو دوستی اور تعاون کی دعوت دی ہے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک  ٹوئٹ میں امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کی تذلیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس خطے کو طاقتور بنا کر سامراجی ممالک  کی خود غرضی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ مستقل سعودیوں کی تذلیل کرتے رہتے ہیں کہ ہماری مدد کے بغیر سعودی حکومت دو ہفتوں کے لئے بھی گزارا نہیں کرسکتی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اپنی سلامتی دوسروں کے ہاتھوں میں دینے کا یہی نتیجہ برآمد ہوتا ہے۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران  کے اس دیرینہ موقف کا اعادہ کیا کہ تہران نے ہمیشہ خطے کے تمام ممالک کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے اور اب بھی بڑھتا ہے۔
 ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹ میں اس عزم کا اظہار کیا کہ آئیے مل کر ہم ایک مضبوط خطے کی بنیاد رکھیں تاکہ سامراجی طاقتوں کی خودپسندی کا خاتمہ کیا جا سکے۔  
https://taghribnews.com/vdcfjtdmvw6dv0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ