QR codeQR code

سپاہ پاسداران کے میزائل ایران کی طاقت کی نشانی ہے

میزائل اور ڈرون حملوں کو ایران کی طاقت اور سربلندی کی نشانی قرار دیا

5 Oct 2018 گھنٹہ 16:46

حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے سانحہ اہواز میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل اور ڈرون حملوں کا خیر مقدم کیا۔


تہران کے خطیب جمعہ نے سانحہ اہواز میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل اور ڈرون حملوں کو ایران کی طاقت اور سربلندی کی نشانی قرار دیا ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے سانحہ اہواز میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل اور ڈرون حملوں کا خیر مقدم کیا۔
 انہون نے کہا کہ اس حملے نے دشمنوں کو ایران کی طاقت کا پیغام دے دیا۔ تہران کے خطیب جمعہ نے جمعرات کو تہران میں ہونے والے عوامی رضاکار فورس بسیج کے سالانہ کنونیشن کی بھی قددانی کی اور اس عظیم الشان اجتماع کو دشمن شکن اجتماع قرار دیا۔
حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے کہا کہ ایران کے نوجوان ہمیشہ ملک و ملت کی کامیابی کا باعث بنے ہیں اور دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہروقت تیار ہیں۔
 تہران کے خطیب جمعہ نے اسلامی انقلاب کے بعد سے شروع ہونے والی امریکی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے عوام اس بار بھی امریکی سازشوں کو ناکام اور اس کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 365245

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/365245/سپاہ-پاسداران-کے-میزائل-ایران-کی-طاقت-نشانی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com