QR codeQR code

امریکہ اور سعودی عرب کے سامنے نہیں جھکیں گے

یمن کی اسلامی تحریک انصار اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا

5 Oct 2018 گھنٹہ 14:37

امریکہ ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمن کے قدرتی ذخائر کو لوٹ رہے ہیں اور یمنی عوام کی دولت اور ثروت پر امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قبضہ کرنا چاہتے ہیں


یمن کی اسلامی تحریک انصار اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ سخت دباؤ کے باوجود دشمن اور غاصبوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تحریک انصار اللہ  کے سربراہ عبد الملک الحوثی نے کہا ہے کہ امریکہ ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمن کے قدرتی ذخائر کو لوٹ رہے ہیں اور یمنی عوام کی دولت اور ثروت پر امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ملک و قوم کو بچانے کے لئے اس شیطانی مثلث کا بھر پور مقابلہ کریں گے اور ان کے ناپاک عزائم اور منصوبوں کو ناکام بنا دیں گے۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ ہم کسی طاغوتی طاقت کو اپنے اوپر مسلط ہونے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہم سعودی عرب اور امارات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ دشمن نے مغربی ساحل کے محاذ پر بڑی تعداد میں اپنی فوجیں جمع کی ہیں اور وہ الحدیدہ صوبہ پر قبضہ کرنے کا ناپاک منصوبہ بنا رہے ہیں لیکن یمنی عوام دشمن کے اس ناپاک منصوبے کو ناکام بنادیں گے۔ الحوثی نے کہا کہ امن اور صلح کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ملک اور قوم کا دفاع بھی جاری رکھیں گے ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

 سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات، اسپتالوں اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے -


خبر کا کوڈ: 365228

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/365228/امریکہ-اور-سعودی-عرب-کے-سامنے-نہیں-جھکیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com