QR codeQR code

ترکی میں منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاون 280 گرفتار

ترکی میں منی لانڈرنگ کرنے والوں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہوگیا

4 Oct 2018 گھنٹہ 11:39

ترکی میں منی لانڈرنگ کرنے والوں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہوگیا جبکہ پولیس نے چھا پے مار کر 280 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔


ترکی میں منی لانڈرنگ کرنے والوں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہوگیا جبکہ پولیس نے چھا پے مار کر 280 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں منی لانڈرنگ کرنے والوں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہوگیا جبکہ پولیس نے چھا پے مار کر 280 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترک استغاثہ کی جانب سے ترکی سے غیر قانونی طور پر بیرون ملک رقوم منتقل کرنے والے 417 افراد کے وارنٹ گرفتار ی جاری کر دیئے گئے۔ ترک حکام کے مطابق اب تک 280 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ترک پولیس نے ان تمام افراد کو امریکہ میں مقیم یہودی ایرانی نژاد افراد کو غیرقانونی طریقوں سے رقم منتقل کیے جانے کے جرم میں گرفتار کیا۔ مشتبہ افراد کو دہشت گردوں کی مالی امداد اور مجرمانہ سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ان افراد نے 2017 سے اب تک 2 ارب 40 کروڑ لیرا ( 40 کروڑ ڈالر) 28 ہزار 88 غیر ملکی اکاؤنٹس میں منتقل کیے تھے۔ واضح رہے کہ ترک کرنسی لیرا کو اس وقت اپنی قدر میں کمی کے بحران کا سامنا ہے، رواں برس ترک لیرا کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدر 40 فیصد کم ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 364939

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/364939/ترکی-میں-منی-لانڈرنگ-کے-خلاف-کریک-ڈاون-280-گرفتار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com