تاریخ شائع کریں2018 4 October گھنٹہ 10:40
خبر کا کوڈ : 364895

سپاہ پاسداران نے بہترین طریقے سے جواب دیا ہے

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے دہشت گردوں کے خلاف منھ توڑ کارروائی پر مسلح افواج کی قدردانی کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ عورتوں اور بچوں پر رحم نہ کرنے والوں کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بہترین طریقے سے جواب دیا ہے۔
سپاہ پاسداران نے بہترین طریقے سے جواب دیا ہے
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے دہشت گردوں کے خلاف منھ توڑ کارروائی پر مسلح افواج کی قدردانی کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ عورتوں اور بچوں پر رحم نہ کرنے والوں کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بہترین طریقے سے جواب دیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف ایران کے سنجیدہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو بھی دہشت گردوں کی مانند سمجھتا ہے اس لئے دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کے خلاف بھی کڑی کارروائی کی جائے گی۔

انھوں نے ایران کے خلاف امریکی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر امریکی رویے کو مسترد کئے جانے سے امریکہ دنیا میں بالکل تنہا پڑ گیا ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران پر امریکی دباؤ کا مقصد واشنگٹن کے ساتھ کسی بھی سطح کے مذاکرات کے لئے تہران کو مجبور کرنا قرار دیا اور کہا کہ ایران کی غیور و بہادر نیز فہمیدہ قوم نے استقامت کا مظاہرہ کر کے امریکی سازشوں پر پانی پھیر دیا۔

 صدر مملکت نے کہا کہ ایران کے ساتھ مالی لین دین کے بارے میں یورپی یونین کا مجوزہ سسسٹم ایٹمی معاہدے کے تحفظ میں اہم واقع ہو گا۔
https://taghribnews.com/vdceoe8xnjh8pvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ