تاریخ شائع کریں2018 3 October گھنٹہ 19:41
خبر کا کوڈ : 364815

نتن یاہو کو بدعنوانی کے الزام میں تفتیش کا سامنا

وزیراعظم بنیامین نتن یاہو سے ایک بار پھر تفتیش کرنے والی ہے
اسرائیلی پولیس بدعنوانیوں کے الزام میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو سے ایک بار پھر تفتیش کرنے والی ہے۔ دوسری جانب نیتن یاہو نے امریکہ کی جانب سے اڑتیس ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔
نتن یاہو کو بدعنوانی کے الزام میں تفتیش کا سامنا
اسرائیلی پولیس بدعنوانیوں کے الزام میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو سے ایک بار پھر تفتیش کرنے والی ہے۔ دوسری جانب نیتن یاہو نے امریکہ کی جانب سے اڑتیس ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کو رواں ہفتے کے اختتام پر ایک بار پھر بدعنوانی کی دو الگ الگ معاملات میں تفتیش کا سامنا کرنا پڑے گا اور پولیس ان کے خلاف چارج شیٹ تیار کر کے عدالت میں پیش کرے گی۔
بدعنوانی کے دو دیگر کیسوں میں نتن یاہو سے سترہ اگست کو چار گھنٹے تک باز پرس کی گئی تھی۔
نتن یاہو کو پچھلے چند ماہ کے دوران کئی بار مالی بدعنوانیوں کے الزام میں عدالتی کاروائی اور پولیس تفتیش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کو فوجی سودوں میں بھاری خرد برد کرنے اور ایک اخبار کو پروموٹ کرنے کے لیے رشوت لینے کے الزامات میں مقدمات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے پر امریکی کانگریس کا شکریہ اور اڑتیس ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔
خبروں کے مطاق امریکہ اور اسرائیل کے درمیان دو سال قبل ہونے والے دس سالہ معاہدے پر حال ہی میں عمل درآمد شروع کیا گیا ہے۔ نتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی غیر مشروط حمایت ہی تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان مستحکم تعلقات کی بنیاد ہے۔
 اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے دس سالہ معاہدے کے تحت امریکہ اسرائیل کو سالانہ تین ارب تیس کروڑ ڈالر کی فوجی جبکہ مشترکہ میزائیل پروگرام کی تقویت کے لیے پانچ سو ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔
 امریکہ نے اسرائیل کو گائیڈڈ سسٹم کی منتقلی کا حکم دے دیا ہے۔
عالمی برادری کی خاموشی کے درمیان امریکہ اسرائیل کو بھاری فوجی امداد ایسے وقت میں فراہم کر رہا ہے جب انیس سو سڑسٹھ سے لے کر دو ہزار سترہ تک  صہیونی حکومت کے ہاتھوں بیالیس ہزار فلسطینی شہید اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ پچھلے سترہ برس کے دوران تین ہزار فلسطینی بچے بھی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgqt9wnak9374.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ