تاریخ شائع کریں2018 3 October گھنٹہ 19:38
خبر کا کوڈ : 364814

ایران کے خلاف امریکی اقدامات عالمی معیشت کی تباہی کا باعث ہیں

عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا تھا
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات کو عالمی معیشت کے لئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔
ایران کے خلاف امریکی اقدامات عالمی معیشت کی تباہی کا باعث ہیں
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات کو عالمی معیشت کے لئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

ماسکو میں توانائی سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات کے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے ساتھ روسی تعاون کا مقصد عالمی منڈی میں تیل کی طلب اور رسد کے درمیان توازن پیدا کرنا ہے۔
روسی صدر نے کہا کہ امریکہ کو شام میں اپنی فوجی موجودگی کے لیے شام کی حکومت یا اقوام متحدہ سے اجازت حاصل کرنا چاہیے اس کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تیل کی پیداوار میں کمی اور اسے مطلوبہ سطح پر باقی رکھنا چاہتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ روس میں ہفتہ توانائی کے نام سے عالمی کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے جس میں دنیا کے ستر ملکوں کے اعلی سطحی وفود شرکت کر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfyjdmjw6dvca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ