تاریخ شائع کریں2018 3 October گھنٹہ 19:34
خبر کا کوڈ : 364813

صہیونی فوج نے انسانی حقوق اور انسانی وقار کو پامال کیا ہے

اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر مائیکل لینک نے اپنی رپورٹ میں کہا
غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی مظاہرین کے جاری قتل عام کو انسانی حقوق کی پامالی اور انسانی عزت و وقار کے منافی قرار دیا ہے۔
صہیونی فوج نے انسانی حقوق اور انسانی وقار کو  پامال کیا ہے
مقبوضہ فلسطین کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر مائیکل لینک نے اسرائیل کو جنگی جرائم کے ارتکاب کا مجرم قرار دیا ہے۔

انھوں نے غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی مظاہرین کے جاری قتل عام کو انسانی حقوق کی پامالی اور انسانی عزت و وقار کے منافی قرار دیا ہے۔

مائیکل لینک نے کہا ہے کہ فلسطینی مظاہرین اسرائیل کے لئے خطرہ شمار نہیں ہوتے پھر بھی اسرائیل کے فوجی فلسطینی مظاہرین کو اپنی فائرنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل، جنیوا سمجھوتے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مائیکل لینک نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں چھے ماہ کے دوران فلسطینیوں کے ہونے والے قتل عام کے بارے میں اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی جانب سے مکمل تحقیقات کی جائے گی اور مجرموں کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اس سے قبل بھی مائیکل لینک اور اسی طرح رہائشی امور کی خصوصی رپورٹر لیلانی فرحہ نے ایک بیان میں غرب اردن کے علاقے خان الاحمر میں فلسطینیوں کے مکانات کئے جانے کے بارے میں صیہونی عدالت کے فیصلے پر سخت خبردار کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdceze8xxjh8pvi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ