QR codeQR code

شاہ محمود قریشی کی مائیک پومپیو سے ملاقات،کشیدگی برقرار

محمود قریشی نے نیویارک میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں ملاقات کی۔

3 Oct 2018 گھنٹہ 13:35

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔


پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا گئے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک و ہند کشیدگی، افغانستان کے مسئلے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین دہشتگردی اور ڈومور سے متعلق اختلافات بدستور برقرار ہیں اور پاکستان اور امریکہ اپنے اپنے مواقف پر بدستور ڈٹے ہوئے ہیں۔ امریکہ کی کوشش ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت پر ماضی کی طرح دباو برقرار رکھا جائے جبکہ پاکستان نے دباو میں نہ آنے اور ملکی مفادات پر سودے بازی نہ کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے ۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا پاکستان کی حکومت اپنی اس پالیسی میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 364741

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/364741/شاہ-محمود-قریشی-کی-مائیک-پومپیو-سے-ملاقات-کشیدگی-برقرار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com