QR codeQR code

اسلامی انسانی حقوق نے ایران کے میزائیل حملے کو سراہا

اسلامی انسانی حقوق کے بین الاقوامی کمیشن کے سربراہ مسعود شجرہ نے کہا

3 Oct 2018 گھنٹہ 13:19

ایران کے اس میزائل حملے کو سراہا اور کہا کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے میزائل حملے میں ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے جو شام کی جنگ سے فرقہ وارانہ تشدد کے لئے استفادہ کر رہے ہیں۔


اسلامی انسانی حقوق کے بین الاقوامی کمیشن کے سربراہ مسعود شجرہ نے شام میں دہشت گردوں کے مرکزی ٹھکانے پر ایران کے میزائل حملے کو ایک اہم اور سوچا سمجھا اقدام قرار دیا ہے۔

انھوں نے روسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے اس میزائل حملے کو سراہا اور کہا کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے میزائل حملے میں ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے جو شام کی جنگ سے فرقہ وارانہ تشدد کے لئے استفادہ کر رہے ہیں۔

لندن میں اس بین الاقوامی تنظیم کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ دیگر ممالک منجملہ یورپی ممالک بھی ایران کے اس حملے پر مناسب ردعمل کا اظہار کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اہواز میں یوم مسلح افواج کے موقع پر دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کامیاب میزائل حملہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 364731

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/364731/اسلامی-انسانی-حقوق-نے-ایران-کے-میزائیل-حملے-کو-سراہا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com