QR codeQR code

افغانستان کا امن پاکستان و ہندوستان کی سرحدوں پر امن سے مشروط ہے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا

2 Oct 2018 گھنٹہ 17:22

پاکستان کے وزیر خارجہ نے افغانستان میں جنگ کے خاتمے کو ہندوستان سے ملنے والی پاکستان کی سرحدوں پر امن کی فراہمی سے مشروط قرار دے دیا۔


پاکستان کے وزیر خارجہ نے افغانستان میں جنگ کے خاتمے کو ہندوستان سے ملنے والی پاکستان کی سرحدوں پر امن کی فراہمی سے مشروط قرار دے دیا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکہ سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان و ہندوستان کی مشترکہ سرحدوں پر امن کی برقراری کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اگر چاہتا ہے کہ پاکستان، افغانستان سے جنگ کے خاتمے اور اس ملک میں امن کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرے تو اسے بھی امریکہ سے توقع ہے کہ وہ پاکستان وہندوستان کی مشترکہ سرحدوں پر امن قائم کرنے کے لئے کوئی اقدام کرے گا۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ افغانستان اور امریکہ، دونوں ہی ممالک پاکستان پر دہشت گردوں کی حمایت اور انھیں پناہ دینے کا الزام لگاتے رہے ہیں اور واشنگٹن نے اسلام آباد کو انتباہ دیا ہے کہ جب تک پاکستان، افغانستان کے بارے میں اپنا رویہ تبدیل نہیں کرے گا اس وقت تک پاکستان کو امریکی امداد فراہم نہیں کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 364565

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/364565/افغانستان-کا-امن-پاکستان-ہندوستان-کی-سرحدوں-پر-سے-مشروط-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com