تاریخ شائع کریں2018 2 October گھنٹہ 17:00
خبر کا کوڈ : 364562

امریکہ عالمی سطح پر بدنظمی پھیلا رہا ہے

ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے
تہران میں ایران پرتغال دوستی گروپ کے سربراہ امادو ڈی سلوا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر علی لاریجانی نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور تعلقات کو دیرینہ قرار دیا۔
امریکہ عالمی سطح پر بدنظمی پھیلا رہا ہے
ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی معاہدوں کو پامال کر کے عالمی سطح پر بدنظمی پھیلا رہا ہے۔

تہران میں ایران پرتغال دوستی گروپ کے سربراہ امادو ڈی سلوا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر علی لاریجانی نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور تعلقات کو دیرینہ قرار دیا۔
انہوں نے ایران پرتغال دوستی گروپ کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تیل اور گیس سمیت مختلف میدانوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی لین دین کی سطح مناسب نہیں ہے اور اس میں مزید اضافہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے خطے میں دہشت گردی کے بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، علاقے میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے اور اس دہشت گردی کے خاتمے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
ایران پرتغال دوستی گروپ کے سربراہ آمادو ڈی سلوا نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو خاص اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے ایران کے شہر اہواز میں پیش آنے والے دہشت گردی کے سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
https://taghribnews.com/vdcfvjdm0w6dvta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ