تاریخ شائع کریں۱۰ مهر ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۳:۰۱
خبر کا کوڈ : 364402

انجیلا مرکل کا امریکی صدر ٹرمپ کی تنقید پر شدید ردعمل

انجیلا مرکل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یکطرفہ پسندی پر سخت متنبہ کیا ہے
جرمن چانسلرانجیلا مرکل نے اقوام متحدہ پر امریکی صدر ٹرمپ کی تنقید پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی چیز بنانے سے پہلے کسی دوسری چیز کو تباہ اور تخریب کرنا بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
انجیلا مرکل کا امریکی صدر ٹرمپ کی تنقید پر شدید ردعمل
رمن چانسلر انجیلا مرکل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یکطرفہ پسندی پر سخت متنبہ کیا ہے۔

جرمن چانسلرانجیلا مرکل نے اقوام متحدہ پر امریکی صدر ٹرمپ کی تنقید پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی چیز بنانے سے پہلے کسی دوسری چیز کو تباہ اور تخریب کرنا بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
جرمن چانسلر نے امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی سطح پر یک طرفہ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عالمی مشکلات کو چند جانبہ تعاون کے ساتھ حل کیا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ بدستور فرسٹ امریکہ کا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں اور عالمی موسمیاتی معاہدے اور ایٹمی معاہدے جیسے کثیر فریقی تعاون کے نکلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمگیریت کی شدید مخالفت کی تھی۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس