QR codeQR code

ایران تین سٹیلائٹ خلا میں چھوڑے جانے کے لئے تیار

ایران کی خلائی تحقیقات کی تنظیم کے سربراہ مرتضی براری نے اعلان کیا ہے

1 Oct 2018 گھنٹہ 19:32

ایران کی خلائی تحقیقات کی تنظیم کے سربراہ مرتضی براری نے اعلان کیا ہے کہ پیام امیر کبیر، دوستی اور ناہید ایک نامی ایران کے تین سٹیلائٹ خلا میں چھوڑے جانے کے لئے مکمل آمادہ ہیں.


ایران کی خلائی تحقیقات کی تنظیم کے سربراہ مرتضی براری نے اعلان کیا ہے کہ پیام امیر کبیر، دوستی اور ناہید ایک نامی ایران کے تین سٹیلائٹ خلا میں چھوڑے جانے کے لئے مکمل آمادہ ہیں.

انھوں نے خلا کے عالمی ہفتے کی مناسبت سے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایران کے ان تینوں سیٹلائٹس  کو سال کے آخر تک زمین کے مدار میں نصب کردیا جائے گا۔
ایران کی خلائی تحقیقات کی تنظیم کے سربراہ مرتضی براری نے کہا کہ ایران، خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں مغربی ایشیا میں پہلا جبکہ دنیا میں نواں مقام رکھتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران، خلائی صنعت کے شعبے سے فائدہ اٹھانے کے لئے تجارتی سٹیلائٹ بھی خلا میں چھوڑنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ایران کے خلائی معیشت کو رونق مل سکے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سنہ انّیس سو نننانوے میں چار سے دس اکتوبر کو عالمی ہفتہ خلا کے عنوان کی منظوری دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 364198

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/364198/ایران-تین-سٹیلائٹ-خلا-میں-چھوڑے-جانے-کے-لئے-تیار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com