QR codeQR code

سپاہ پاسداران کی جانب سے میزائل حملے کی تفصیلات جاری

پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ دفتر کی جانب سے تفصیلات بیان کی گئی ہیں

1 Oct 2018 گھنٹہ 19:21

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے اہواز کے سفاکانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے جانے کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ اس سلسلے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ دفتر کی جانب سے تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔


ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے اہواز کے سفاکانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے جانے کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ اس سلسلے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ دفتر کی جانب سے تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

ایران کے شہر اہواز میں دہشت گردوں نے گزشتہ ہفتے یوم مسلح افواج کے موقع پر فوجی پریڈ کے دوران عام شہریوں پر حملہ کر دیا تھا جس میں 25 افراد شہید اور 69 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبے تعلقات عامہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب نے پیر کی علی الصبح اہواز کے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے شام میں مشرقی فرات کے علاقے میں امریکہ اور علاقے کے بعض ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 6 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر کے ان کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا جس کے بعد 7 ڈرون طیاروں کے ذریعے عالمی سامراج سے وابستہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔
ان حملوں میں درجنوں دہشت گرد اور ان کے سرغنہ ہلاک اور دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے گودام بھی تباہ ہو گئے۔
یہ حملہ پانچ سو ستّر کلو میٹر کے فاصلے سے کیا گیا اور میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر جا کر لگے۔ جس میں دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی جس پر پیر کے روز عمل بھی کر دیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ ایرانی قوم کی سلامتی مسلح افواج کی ریڈ لائن ہے جسے عبور کئے جانے کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ،ایران کی سرزمین کا تحفظ اور سماج میں امن و امان کے قیام کے لئے اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گی اور دشمنوں کی کسی بھی قسم کی شیطانی کارروائی کا منھ توڑ جواب دینے سے بھی ہرگز گریز نہیں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 364188

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/364188/سپاہ-پاسداران-کی-جانب-سے-میزائل-حملے-تفصیلات-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com