QR codeQR code

افغان فورسز کے ہاتھوں طالبان اور داعشی دہشت گرد ہلاک

کابل میں افغانستان کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا

1 Oct 2018 گھنٹہ 17:13

افغان سیکورٹی فورس نے جنوبی صوبے ہلمند کے شہر نادعلی اور لشکر گاہ میں بھی انجام پانے والی الگ الگ کاروائیوں میں بیس طالبان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔


افغان سیکورٹی اداروں نے مختلف کارروائیوں میں درجنوں طالبان اور داعشی عناصر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 کابل میں افغانستان کی وزارت دفاع  کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پندرہ داعشی عناصر صوبہ ننگرہار کے شہر خوگیانی میں جاری فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہو گئے۔
 افغان سیکورٹی فورس نے جنوبی صوبے ہلمند کے شہر نادعلی اور لشکر گاہ میں بھی انجام پانے والی الگ الگ کاروائیوں میں بیس طالبان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
 پانچ طالبان صوبہ غزنی کے شہر اندر میں اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ دہشت گردانہ کارروائی کے لیے بم نصب کرنے کی کوشش کر رہے تھے جو وقت سے پہلے ہی پھٹ گیا۔
 ادھر افغانستان کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ مشرقی صوبے لغمان کے شہر دولت شاہ میں پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ کی کارروائی میں چار طالبان کمانڈر مارے گئے ہیں۔
 ہلاک ہونے والے طالبان کمانڈروں کے نام مولوی جنت گل، قاری ذبیح اللہ، قاری مطیع اللہ اور ملا محمد نبی بتائے جاتے ہیں۔  


خبر کا کوڈ: 364111

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/364111/افغان-فورسز-کے-ہاتھوں-طالبان-اور-داعشی-دہشت-گرد-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com