ہندوستان اپنی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا
ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری پرسمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ہندوستان اپنی خودمختاری ، عزت اور وقار کے ساتھ کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے گا۔
شیئرینگ :
ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری پرسمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ہندوستان کےوزیراعظم نریندرمودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’ من کی بات‘ میں ہندوستانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ہمسایہ ملک پاکستان کا نام لئے بغیرکہا کہ ہندوستان اپنی خودمختاری ، عزت اور وقار کے ساتھ کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ طے ہوچکا ہے کہ ہمارے فوجی ان سب کو منہ توڑ جواب دیں گے جو ہمارے ملک میں بدامنی پھیلائیں گےاور ترقی میں رکاوٹ پیدا کریں گے۔ ہم امن میں یقین رکھتے ہیں اور اسے فروغ دینےکےلئے پرعزم ہیں لیکن عزت و احترام سے سمجھوتہ کرکے اور ملک کی خودمختاری کی قیمت پر قطعی نہیں۔