QR codeQR code

ہندوستان اپنی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا

ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری پرسمجھوتہ نہیں کرے گا۔

1 Oct 2018 گھنٹہ 13:39

ہندوستان اپنی خودمختاری ، عزت اور وقار کے ساتھ کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے گا۔


ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری پرسمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ہندوستان کےوزیراعظم نریندرمودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’ من کی بات‘ میں ہندوستانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ہمسایہ ملک پاکستان کا نام لئے بغیرکہا کہ ہندوستان اپنی خودمختاری ، عزت اور وقار کے ساتھ کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ طے ہوچکا ہے کہ ہمارے فوجی ان سب کو منہ توڑ جواب دیں گے جو ہمارے ملک میں بدامنی پھیلائیں گےاور ترقی میں رکاوٹ پیدا کریں گے۔ ہم امن میں یقین رکھتے ہیں اور اسے فروغ دینےکےلئے پرعزم ہیں لیکن عزت و احترام سے سمجھوتہ کرکے اور ملک کی خودمختاری کی قیمت پر قطعی نہیں۔


خبر کا کوڈ: 363985

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/363985/ہندوستان-اپنی-عزت-اور-وقار-پر-کوئی-سمجھوتہ-نہیں-کرے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com