تاریخ شائع کریں2018 16 September گھنٹہ 16:32
خبر کا کوڈ : 359586

امام حسین (ع) نے ہمیں ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا

عالم دین " مولوی احمد صارمی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
امام امام حسین (ع) کی دلسوز شہادت اور ان کے خانوادے کے ساتھ ہونے والے مظالم پر اہلسنت گہرے دکھ اور رنج کا ظہار کرتے ہیں اور ہمارے دل امام حسین (ع) کی شہادت پر غمزدہ ہیں۔
امام حسین (ع) نے ہمیں ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا
امام حسین (ع) نے ہمیں ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا

ایران میں اہلسنت مدارس کے استاد اور عالم دین " مولوی احمد صارمی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، اہلسنت کے نزدیک اہلبیت (ع) کی محبت ایمان کا بنیادی جز ہے اور ان کی محبت کے بغیر انسان کا کوئی بھی عمل قبول نہیں ہوتا اور اہلبیت (ع) کا ایک خاص مقام اہلسنت کی نزدیک موجود ہے۔

انہوں نے کہا اہلسنت کے نزدیک 3 دن سے زیادہ سوگوار رہنا جائز نہیں ہے اور اہلسنت نبی مکرم (ص) جن کا مقا م اہلبیت (ع)  اور خلفاء سے بھی بالاتر ہیں ان کے لیے بھی مجلس اور عزا نہیں کرتے ہیں لیکن امام امام حسین (ع) کی دلسوز شہادت اور ان کے خانوادے کے ساتھ ہونے والے مظالم پر اہلسنت گہرے دکھ اور رنج کا ظہار کرتے ہیں اور ہمارے دل امام حسین (ع) کی شہادت پر غمزدہ ہیں۔

اہوں نے اہلسنت کے توسل اور شفاعت کے عقیدے سے متعلق بیان کیا کہ اہلسنت کی نظر وہابیوں کی نظر سے بہت مختلف ہے اور ہم اہلسنت توسل اور شفاعت کے نظریہ کو قبول کرتے ہیں کیوں کہ اہلبیت (ع) یا خلفاء اور اللہ کے نیک بندے اللہ کے حکم سے شفاعت کرسکتے ہیں جبکہ وہابی اس کو بدعت اور کفر جانتے ہیں۔

امام حسین (ع) نے ظلم و جبر کے سامنے قیام کیا اور ہمیں درس دیا کے ظلم کے سامنے کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں ہونا چاہیے۔امام حسین (ع) نے یزیدی نظام کو للکارا اور امام عالی مقام(ع) کا طرز عمل رہتی دنیا کے لیے ایک نمونہ ہے اور ہمیں بھی چاہیے کہ امام حسین (ع) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آج کے ظالموں اور باطل طاقتوں کے خلاف ڈٹ جائے اور ان کا مقابلہ کریں۔

اہلسنت کے نزدیک وسیلہ قرآن سے ثبت ہے اور شفاعت بھی اللہ کے نیک بندوں کا حق ہے جو اللہ کی طرف سے انہے ملا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdcfc1dmvw6dtta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ