تاریخ شائع کریں۲۵ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۱۳:۲۳
خبر کا کوڈ : 359537

شامی فوج نے اسرائیلی طیاروں کے میزائیل ناکارہ بنادیے

اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ايئرپورٹ کے قریب ایک بار پھر حملہ کیا
اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ايئرپورٹ کے قریب ایک بار پھر میزائلوں سے حملہ کیا ہے جبکہ شام کے فضائی دفاعی میزائل نظام نے اسرائیلی ميزائلوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کئي میزآئلوں کو فضا میں ہی نشانہ بنایا گيا ہے۔
شامی فوج نے اسرائیلی طیاروں کے میزائیل ناکارہ بنادیے
عرب ذرائع کے مطابق اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ايئرپورٹ کے قریب ایک بار پھر میزائلوں سے حملہ کیا ہے جبکہ شام کے فضائی دفاعی میزائل نظام نے اسرائیلی ميزائلوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کئي میزآئلوں کو فضا میں ہی نشانہ بنایا گيا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے شام کی سرکاری خـبررساں ایجنسی سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ايئرپورٹ  کے قریب  ایک بار پھر میزائلوں سے حملہ کیا ہے جبکہ شام کے فضائی دفاعی میزائل نظام نے اسرائیلی ميزائلوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کئي میزآئلوں کو فضا میں ہی نشانہ بنایا گيا ہے۔ شامی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے شام کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا جبکہ شام کے دفاعی میزائل سسٹم نے کئي میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا ۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق اسرائیل نے جن میزائلوں کے ذریعہ شام کے ایئر پورٹ پر حملہ کیا ۔ شامی دفاعی میزائل نظام نے ان کا پتہ لگآ کر انھیں فضا میں ہی تباہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شامی سرحد کے اس طرف سے میزائل حملہ کیا ذرائع کے مطابق شام  کے کم سے کم 4 دفاعی میزائلوں نے اسرائیلی میزائلوں کو فضا میں تباہ کیا۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس