QR codeQR code

کشمیر میں حالات کشیدہ، مظاہروں کا سلسلہ جاری

کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں اور حریت کانفرنس نے کل عام ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔

16 Sep 2018 گھنٹہ 13:12

کشمیر کے چوگام قاضی گنڈ گائوں میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین خونریز جھڑپ میں حزب المجاہدین کے ضلع کمانڈر سمیت پانچ مقامی عسکریت پسندوں اور ایک عام شہری کی ہلاکت


کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں اور حریت کانفرنس نے کل عام ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے چوگام قاضی گنڈ گائوں میں  عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین خونریز جھڑپ میں حزب المجاہدین کے ضلع کمانڈر سمیت پانچ مقامی عسکریت پسندوں اور ایک عام شہری کی ہلاکت  کے بعد احتجاج اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپوں میں 2 فوجی اہلکار اور 31عام شہری زخمی ہوئے۔اس دوران دو رہائشی مکانات بھی تباہ ہوئے۔

جھڑپ شروع ہوتے ہی کولگام اور اننت ناگ میں مکمل ہڑتال کی گئی اور کئی مقامات پر پتھرائو کے واقعات رونما ہوئے۔ انتظامیہ نے بارہمولہ بانہال ریل سروس معطل رکھی جبکہ کولگام اور اننت ناگ اضلاع میں موبائل انٹر نیٹ سروس بھی بند کی گئی۔

ادھر مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک نے کولگام قاضی گنڈمیں پانچ عسکریت پسندوں اور ایک عام شہری کی ہلاکت اور بیسیوں افراد کو شدید زخمی کئے جانے کے خلاف  کل ستمبر کو مکمل ہڑتال کرنے اور آج16ستمبر بروز اتوار بعد نماز ظہرجاں بحق افراد  کے حق میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 359536

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/359536/کشمیر-میں-حالات-کشیدہ-مظاہروں-کا-سلسلہ-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com