تاریخ شائع کریں2018 16 September گھنٹہ 13:06
خبر کا کوڈ : 359534

سعودی فوجی ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون طیارے کے ذریعہ حملے

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری اور سنگین جرائم کا جواب
یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری اور سنگین جرائم کے جواب میں سعودی عرب اور یمن کے اندر حملہ آور فوجیوں کے ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون طیارے کے ذریعہ حملہ کیا ہے۔
سعودی فوجی ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون طیارے کے ذریعہ حملے
یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری اور سنگین جرائم کے جواب میں سعودی عرب اور یمن کے اندر حملہ آور فوجیوں کے ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون طیارے کے ذریعہ حملہ کیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری اور سنگین جرائم کے جواب میں جیزان میں سعودی عرب کے اقتصادی مراکز پر بدر 1 میزائل داغا ہےجس نے اپنے ٹھکانے کو ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔ ادھریمنی فورسز نے یمن کے صوبہ الجوف میں بھی جارح فوج کے ٹھکانے پر ڈرون کے ذریعہ حملہ کیا ہے جس میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ اتحاد نے 2015 میں یمن کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا ۔

2 کروڑ 80 لاکھ افراد پر مشتمل یمنی آبادی جنگ کے باعث بدترین انسانی بحران کا شکار ہے ، جہاں 84 لاکھ افراد بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ 2 کروڑ 20 لاکھ افراد امداد پر انحصار کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کوآرڈینیٹر لیز گراندے نے ایک بیان میں کہا ہےکہ یمن میں جاری جنگ میں انسانی جانوں کا نقصان اور انسانیت پر مرتب ہونے والے اثرات ناقابل قبول ہیں۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کی جاری جارحیت کی وجہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، یمن میں جنگی جرائم کے مرتکب قرار پائے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcip3ap5t1aww2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ