تاریخ شائع کریں۲۴ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۱:۲۷
خبر کا کوڈ : 359431

ایرانی قوم آزاد قوم ہے دشمن کے سامنے سر نہیں جھکائے گی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے کہا
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم ایک آزاد قوم ہے اور وہ کسی بھی طاقت کے سامنے اپنا سر نہیں جھکائے گی۔
ایرانی قوم آزاد قوم ہے دشمن کے سامنے سر نہیں جھکائے گی
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم ایک آزاد قوم ہے اور وہ کسی بھی طاقت کے سامنے اپنا سر نہیں جھکائے گی۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے چالیس برسوں کے دوران ایران کی عظیم قوم نے مختلف میدانوں میں دشمنوں کو شکست دی ہے اور اپنی آزادی کا مکمل تحفظ کیا ہے۔

انھوں نے امریکہ کے جارحانہ رویے کی طرف اشارہ کیا تاہم کہا کہ ایران کے خلاف امریکی جنگ کا امکان نہیں پایا جاتا اس لئے کہ امریکہ کے لئے جنگ سے متعلق سیاسی حالات سازگار نہیں ہیں اور اب کوئی بھی ملک امریکہ کا اتحادی نہیں رہا ہے۔

جنرل حسین سلامی نے عراقی کردستان میں ایران کے دشمنوں کے خفیہ ٹھکانے پر ایران کے حالیہ میزائل حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن جہاں بھی ایران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے ایران کا ان کو ایسا سخت اور منھ توڑ جواب ملے گا کہ دشمن پشیمانی کا اظہار کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس