QR codeQR code

طالبان امریکی فوجی اڈوں کو تسلیم کریں

امریکا کے دو فوجی اڈے برقرار رکھنے کی شرط مسترد کردی۔

15 Sep 2018 گھنٹہ 14:08

ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دو امریکی فوج کے اڈوں کو تسلیم کرلیں لیکن طالبان نے یہ شرط ماننے سے انکار کردیا ہے۔


طالبان نے افغان سرزمین پر امریکا کے دو فوجی اڈے برقرار رکھنے کی شرط مسترد کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کا اصرار ہے کہ وہ افغانستان میں دو فوجی اڈے قائم رکھے گا جو بگرام اور شورابک میں موجود ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دو امریکی فوج کے اڈوں کو تسلیم کرلیں لیکن طالبان نے یہ شرط ماننے سے انکار کردیا ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا مکمل طور پر افغانستان چھوڑے اور وہ صرف سفارتی مشن کے لیے امریکی عملے کی موجودگی پر راضی ہیں، جس کے بعد فی الوقت امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان میں گزشتہ 24گھنٹوں میں افغان فورسز کے آپریشن کے دوران 67دہشت گرد ہلاک ہو ئے۔

افغان میڈیاکےمطابق افغان فورسز نے گزشتہ 24گھنٹوں میں ننگر ہار، پکتیا، لوگر، قندہار، بغدیس، فریاب، بغلان، بلخ اور ہلمند صوبوں میں آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران افغان ایئرفورس نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر 12فضائی حملے کئے،جبکہ افغان کمانڈوز نے زمینی آپریشن میں بھی حصہ لیا۔

آپریشن میں اسلحے اور دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 359345

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/359345/طالبان-امریکی-فوجی-اڈوں-کو-تسلیم-کریں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com