تاریخ شائع کریں2018 14 September گھنٹہ 21:30
خبر کا کوڈ : 359129

عراقی وزیر خارجہ نے امریکی تشویش کو سختی سے مسترد کر دیا

عراق اپنی سرزمین پر موجود تمام غیر ملکیوں کی حفاظت کر رہا ہے اور وہ بیرونی طاقتوں کو اس معاملے میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔
عراقی وزیر خارجہ نے امریکی تشویش کو سختی سے مسترد کر دیا
عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے سفارتی مراکز کی حفاظت سے متعلق امریکی تشویش کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا۔

قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق اپنی سرزمین پر موجود تمام غیر ملکیوں کی حفاظت کر رہا ہے اور وہ بیرونی طاقتوں کو اس معاملے میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے پاس ایسی کارآمد سیکورٹی فورس موجود ہے جس نے داعش جیسے دہشت گردہ گروہ کو شکست دی ہے حالانکہ اس وقت بہت سے ممالک اسے شکست دینے پر قادر نہ تھے۔
ابراہیم الجعفری نے کہا کہ عراق کسی بھی ملک کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیگا اور دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کے اصول پر سختی کے ساتھ عمل کرتا رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی حکام نے بصرہ کے حالیہ فسادات میں امریکی قونصل خانے کے کردار کا راز فاش ہونے کے بعد رائے عامہ کو منحرف کرنے کی غرض سے عراق میں اپنے سفارتی مراکز کی سیکورٹی سے متعلق شور مچانا شروع کر دیا ہے۔
امریکہ نے عراق میں اپنی آلہ کار حکومت کے قیام میں ناکامی کے بعد اس ملک میں کشیدگی پھیلانے اور داعش کو شکست دینے والے عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے خلاف دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcir3ap3t1awz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ