تاریخ شائع کریں۲۳ شهريور ۱۳۹۷ گھنٹہ ۲۱:۱۶
خبر کا کوڈ : 359126

روہنگیا مسلمانوں کی غیر انسانی صورت حال کا جائزہ لیا جائے

یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا
میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی جاری خلاف ورزی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور میانمار میں قانون کی حکمرانی کی ضرورت پر زور دیا۔
روہنگیا مسلمانوں کی غیر انسانی صورت حال کا جائزہ لیا جائے
یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی جاری خلاف ورزی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور میانمار میں قانون کی حکمرانی کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ مغربی میانمار میں راخین کے علاقے میں روہنگیا مسلمانوں کی غیر انسانی صورت حال کا جائزہ لئے جانے کی ضرورت ہے۔

موگرینی نے میانمار میں دو نامہ نگاروں کے خلاف عدالتی کارروائی اور ان کی سات برس کی قید کی سزا کو بھی غیر منصفانہ قرار دیا۔

یہ نامہ نگار دسمبر دو ہزار سترہ میں اس وقت گرفتار کر لئے گئے تھے جب وہ روہنگیا مسلمانوں پر میانماری فوج کی جارحیت و تشدد کی تصاویر بنا رہے تھے۔

واضح رہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر اس ملک کی فوج اور انتہا پسند بدھسٹوں کی جارحیت میں ہزاروں افراد جاں بحق و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہوئے ہیں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس