QR codeQR code

حیدر العبادی کا وزارت عظمی کی دوڑ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

بغداد میں صحافیوں نے بات چیت کرتے ہوئے عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا

14 Sep 2018 گھنٹہ 16:11

حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ وہ ملک کی دینی قیادت کی سفارشات کی روشنی میں وزارت عظمی کے عہدے کے لیے امیدوار نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی دینی قیادت کے مشورے اور نصیحت کا پورا پورا احترام کرتے ہیں۔


عراق کے موجودہ وزیر اعظم حیدر العبادی نے نئے دور کے لئے وزارت عظمی کی دوڑ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بغداد میں صحافیوں نے بات چیت کرتے ہوئے عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ وہ ملک کی دینی قیادت کی سفارشات کی روشنی میں وزارت عظمی کے عہدے کے لیے امیدوار نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی دینی قیادت کے مشورے اور نصیحت کا پورا پورا احترام کرتے ہیں۔
عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ جلد از جلد نئی حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں اور وزارت عظمی کے عہدے پر باقی رہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
حیدر العبادی نے عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم پچھلے تین برس کے دوران عام شہریوں پر مشتمل وطن کی محافظ ایک پیشہ ور فورس قائم کرنے میں کامیاب رہے جس نے ملک کے حصے بخرے کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔


خبر کا کوڈ: 359107

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/359107/حیدر-العبادی-کا-وزارت-عظمی-کی-دوڑ-میں-شرکت-نہ-کرنے-اعلان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com