تاریخ شائع کریں2018 14 September گھنٹہ 16:08
خبر کا کوڈ : 359105

امریکہ شام پر ایک اور جارحیت کی زمینہ سازی کررہا ہے

روسی دفترخارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے کہا ہے
امریکہ، شام پر ایک نئی فوجی جارحیت کرنے کے مقصد سے عالمی رائے عامہ کو اپنی طرف کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
امریکہ شام پر ایک اور جارحیت کی زمینہ سازی کررہا ہے
روس کا کہنا ہے کہ امریکہ عالمی رائے عامہ کو شام پر ایک اور جارحیت کے لئے آمادہ کر رہا ہے۔

روسی دفترخارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے کہا ہے کہ امریکہ، شام پر ایک نئی فوجی جارحیت کرنے کے مقصد سے عالمی رائے عامہ کو اپنی طرف کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ماسکو میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو مین انہوں نے شام کے خلاف امریکی مہم جوئی اور دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سیاست میں امریکی اقدامات سے لے کر ان کے حکام اور ان کے میڈیا کے خیالات باعث تشویش ہیں۔

روسی ترجمان نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکہ کا مقصد شام پر ایک نئی جارحیت کے حوالے سے عالمی رائے عامہ کو آمادہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، شامی علاقے ادلب میں موجود دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کے آپریشن کو تاخیر کا شکار کرنا چاہتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccxoq1p2bqps8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ